شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان(پاکستان امیج)پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سٹاف نے 391 سے زائد افراد کا معائنہ کیا جن میں 171 سے زائد بچے شامل تھے۔

قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض نسواں، چائلڈ اسپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔ عوام نے بچوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *