شمالی علاقوں میں سیر کیلیے ضرور آئیں لیکن کچرا نہ پھیلائیں، شاہد آفریدی کی اپیل

کراچی (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کو صاف رکھنے کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی، اب پھر کر رہا ہوں کہ یہاں ضرور آئیں، تفریح کریں لیکن کچرا نہ پھیلائیں۔

ویڈیو میں انہیں مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفرید نے مزید کہا کہ وہ یہاں کچھ ڈسٹ بن لگادیں گے تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔

انہوں نے علاقہ مکین بچوں کی فرمائش پر 14 اگست سے قبل کرکٹ کی پچ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *