“شعیب پر فخر ہے”، ثنا جاوید کی پوسٹ وائرل

کراچی(پاکستان امیج)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

20 جنوری کو ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، اس بریکنگ نیوز نے سب کو حیران کردیا۔

ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔
مزید پڑھیں: “خاور مانیکا اور میرا غم یکساں”، عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ “ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *