حیدرآباد (پاکستان امیج) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ پھر شادی کرلی جس پر ثانیہ مرزا کے بعدان کی بہن انعم مرزا کا ردعمل بھی آگیا۔
بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کر دی اور مرزا فیملی و ٹیم ثانیہ کی طرف سے لکھا کہ ’’ثانیہ نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوام سے دور رکھا،تاہم آج اس کی ضرورت پڑی کہ شعیب اور ان کی چند ماہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے، وہ شعیب ملک کے نئے سفر پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں، یہ اس کی زندگی کا حساس موقع ہے اور ہم درخواست کرتے ہیں کہ کسی بھی افواہ سے گریز کریں‘۔
یادرہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کااعلان کیا تھا۔
Pakistan Image