شعیب ملک نے فخر زمان کی جگہ کس کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ؟

لاہور (پاکستان امیج) سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں فخر زمان کو کھیلانے کی مخالفت کردی ہے۔

ٹین سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فخرزمان کی بیٹنگ میں اعتماد کی کمی نظر آئی ہے ، ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کہ فخر زمان کو آرام دیں اور ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع دیں، عبد اللہ شفیق اچھی فارم میں ہیں اور موجودہ کنڈیشنز ان کے لیے ساز گار ہیں، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں فخر زمان کی وجہ سے امام الحق بھی دباؤ میں نظر آئے، فخر زمان اور امام الحق اچھے دوست ہیں، بظاہر امام الحق نے فخرزمان کو پریشر سے نکالنے کے لیے غلط شاٹ کھیلا اور آؤٹ ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *