شعیب ملک نے شاہین شاہ آفرید ی کو کپتان بنانے کا مشورہ دیا تو محمد یوسف نے باتوں باتوں میں شعیب ملک کی ’کلاس ‘لگا دی

لاہور (پاکستان امیج) سابق کپتان شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال کا کپتان بننا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شعیب ملک کا کہناتھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کیلئے جارحانہ کپتانی کی ہے ۔اس موقع پر سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ وسیم اکرم اور معین خان کی موجودگی میں شدیب ملک کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ، عمران خان 1983 اور 1987 میں ورلڈ کپ نہیں جیت سکے تھے ، 1992 میں تیسری بار ورلڈ کپ پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ اچھے کھلاڑی کو کپتانی کرنے دیں، وہ کسی کے تعلقات یا چیئرمین کی پسند پر کپتان نہیں بنا ، اس قسم کے بیانات ورلڈ کپ کے دوران نہیں آنے چاہئیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *