لاہور (پاکستان امیج)انٹر نیشنل کرکٹرز کو چوری کی رقم سے ادائیگیوں کا انکشاف ہواہے ۔
نجی ٹی وی ” جیوسپر “ کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹرز کو چوری کی رقم سے ادائیگیوں کا اعتراف جرم کرتے ہوئے نوشتاڈی سلوا نامی شخص نے تسلیم کیا کہ 2 لاکھ پچا س ہزار ڈالرز سے فراڈ کیا ،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے نوشتاڈی سلوا نے تسلیم کیا کہ اپنے کام والی جگہ سے رقم چوری کی اور پھر چوری شدہ رقم سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی توجہ حاصل کی ،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوشتاڈی سلو ا نے میلبرن کے مقامی کلب کیلئے انٹرنیشنل کرکٹرز کو مائل کیا ، جن میں پاکستان کے شعیب ملک ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹرز گزشتہ برس میلبر ن کے مقامی کلب سے منسلک ہوئے مگر خود کسی غلط کام میں ملوث نہیں پائے گئے تھے، آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ میلبرن کی عدالت نے اعتراف جرم کے بعد نوشتاڈی سلوا کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے مگر انہیں اس ماہ کے آخر میں سزا سنائی جائے گی، گزشتہ برس ایونٹ کے دوران ہی منتظمین پر الزامات سامنے آئے تھے ۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image