شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی ہے جس میں شعیب اور ثنا نے گیندے اور سفید پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ثنا جاوید کے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شادی سے ایک دو دن پہلے لی گئی تصویریں ہیں۔پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے کی شادی 17 جنوری 2024 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *