کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔
گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا ، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی
View this post on Instagram
۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان اسی پراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تکے لگائے جانے لگے، مگر گزشتہ رات شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی دوست اور اس کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں، تصاویر میں شعیب اور ثنا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
Pakistan Image