شرم نہیں آتی؟ سنی دیول میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اسی دوران میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔

اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟

ان کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب دھرمیندر کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *