شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ایم این اے، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی کے شوہر کا تعلق کاروباری دنیا سے ہے، وہ اکثر اوقات ہی اہلیہ، شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر نظر آتے ہیں۔حال ہی میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ پہلے سوئٹزرلینڈ اور بعد ازاں فرانس کے دارالحکومت پیرس سے گھوم کر آئی ہیں۔

اس جوڑے نے اپنے پیرس کے دورے سے خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جن میں اِنہیں ایشیا کی امیر ترین فیملی امبانی خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔اب شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بیبو کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hashaam Riaz Sheikh (@sheikhhashaam)

ہشام شیخ کی بیبو سے یہ ملاقات کہاں؟ کس ملک ہوئی؟ اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا، ہاں البتہ، ہشام شیخ کی جانب سے لی گئی اس سیلفی میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہشام شیخ تاحال بیرونِ ملک موجود ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ، شرمیلا فاروقی چھٹیاں منانے کے بعد پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ڈاکٹر شرمیلا فاروقی آج کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے کام پر واپسی سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *