شرمناک کارکردگی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)ورلڈ کپ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے میں جہاں بٹینگ قصور وار ہے وہیں باولنگ کا شعبہ بھی کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام رہا جس کے پیش نظر غیر ملکی باولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مورنی مورکل نے اپنے استعفے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر مینجمنٹ ارکان کی مبینہ برطرفیوں کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مورنی مورکل کے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے عمر گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *