لاہور (پاکستان امیج ) ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر کے موقع پر پاکستان بھر میں خصوصی عبادات ، روح پرور محافل کا انعقاد ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات میں علما نے شب قدر کے فضائل بیان کئے، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلوٰة التسبیح، قصیدہ بردہ شریف ، ختم درود شریف اور اللہ تعالیٰ کے حضور عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شب قدر کے موقع پر خواتین نے گھروں اور مرد حضرات مساجد میں عبادت کا اہتمام کیا، روح پرور محافل کے دوران نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ کرام کو انعام و کرام سے نوازا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
واضح رہے کہ لیلة القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلة القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image