شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی, تصاویر وائرل

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اداکارہ نے انسٹا سٹوری شیئر کرکے اپنی خوشیوں میں مداحوں کو شریک کیا۔

انسٹا سٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈھولکی کے موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں کو حنا کے رنگوں سے بھی سجایااس موقع پر انہوں نے نارنجی رنگ کے ٹراؤزر اور کُرتے کا انتخاب کیا جس پر گلابی و سنہرے رنگ کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور جیولری کا انتخاب کیا ہے جبکہ وائرل تصاویر دلہن کی والدہ اداکارہ فریدہ شبیر بھی دکھائی دے رہی ہیں جنہوں نے پیلے جوڑے میں ملبوس تقریب کو چار چاند لگائے۔

مختصر پیمانے پر منعقدہ اس تقریب میں شوبز کے معروف ستاروں نے شرکت کی جن میں روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری سمیت دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شادی کے اس پُر مسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔

اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *