شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا

پشاور(پاکستان امیج)شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شبقدر کے علاقے دلہ زک میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 16 سالہ بیٹے کو قتل جبکہ کمسن بیٹی کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *