شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو چلائی جا رہی ہے۔

بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *