اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی کے کیسز میں شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ قانون واضح ہے ضمانت قبل از گرفتاری میں ملزم کی حاضری ضروری ہے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے حاضری استثنیٰ کی درخواست دی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی استثنیٰ اور طلبی کی درخواست خارج کردی۔
Pakistan Image