شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے گرفتاری کے بعد تھانا آر اے بازار منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (پاکستان امیج )سپریم کورٹ کے سے سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے بعد شاہ محمود قریشی کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر نظر بند کر دیا گیا اور ہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی تاہم اب ان کی نظر بندی کا حکم واپس لیتے ہوئے رہا کیا گیا لیکن فوری انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر نظر بندی کا حکم واپس لیا ہے، نظر بندی حکم واپس ہوتے ہی شاہ محمود قریشی کو رہا کر دیا گیا لیکن فوری ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی کوراولپنڈی پولیس نے تھانا آر اے بازار میں درج مقدمے میں گرفتار کیاہے ، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری مقدمہ نمبر 981اور 708 میں عمل میں لائی گئی ہے ، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو اڈیالہ جیل سے تھانہ آر اے بازار منتقل کر دیا گیاہے ، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ شاہ محمود کسی اور مقدمے میں مطولب ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *