شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے سخت سکیورٹی میں لاہور کیلئے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کیلئے لاہور منتقل کیا گیا،شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں،اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *