شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہیں جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔

اب حال ہی میں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بھارتی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں 2018 میں کنگ خان کی سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا، انہوں نے میرا شاندار استقبال کیا، مجھے اپنے بچوں سے ملوایا اور مجھے بہت عزت دی۔وویک وسوانی نے کہا کہ اب شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہوتی کیونکہ اداکار کے پاس 17 موبائل فونز ہیں اور میرے پاس ان کا صرف ایک فون نمبر ہے، اگر وہ اس نمبر سے میری کال اٹھا لیتے ہیں تو ہماری ملاقات ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ہر وقت سفر میں رہتے ہیں، ان کے اوپر بہت سی ذمہ داریاں ہیں، وہ ایک سلطنت چلا رہے ہیں، اسی لیے میں ان کی مصروفیت کا احترام کرتا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *