شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی دھوم لیکن اس کی تیاری پر کتنا خر چ آیا؟ ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے بتادیا

ممبئی (پاکستان امیج) شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے فلم پر آنے والے اخراجات سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے فلم پر 300 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے۔

میڈیا سے گفتگو کیلئے ایک سیشن منعقد کیا گیا، جس میں ایٹلی کمار نے کہا کہ وہ کورونا وبا کے دوران اس فلم کو زوم میٹنگ میں زیر بحث لائے تھے، اس وقت کوئی 30 سے 40 کروڑ روپے کی فلم بنانے کیلئے بھی تیار نہیں تھا۔ ایٹلی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود شاہ رخ خان نے 300 کروڑ روپے کی فلم کی منظوری دی مگر ہم اس پر بھی نہیں رکے، ہم نے 300 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے۔

انہوں نے کہا ہم نے بلاک بسٹر فلم بنائی اور اب ہم پرواز کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *