شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کیلئے امریکہ روانہ

ممبئی (پاکستان امیج ) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک بڑے ایکشن سین کو فلمایا جارہا تھا جس دوران اداکار کو چوٹ لگی، بتایا جارہاہے کہ شاہ رخ خان کو کمر میں چوٹ لگی ہے تاہم نوعیت بہت زیادہ سنجیدہ نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اداکار مزید علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔

بھارت میں مقامی ڈاکٹرز کی جانب سے شاہ رخ خان کو ایک مہینے کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیاہے ۔ انجر ی کے باعث شاہ رخ خان کی فلم کی ریلیز میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *