شاہین بھارتی ٹیم سے بڑے ٹاکر ے کیلئے سٹیڈیم کی جانب روانہ

احمد آباد (پاکستان امیج) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہو گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ورلڈ کپ کے اعصاب شکن مقابلے کیلئےپاکستانی ٹیم تیار ہے، کھلاڑی بھارتی ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب چل پڑے۔

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم کا بھارتی ٹیم کے مقابلے جائزہ لیا گیا جس کے بعد تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

احمد آباد میں کرکٹ فینز بھی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے۔ پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے میوزک پرفارمنس دی جائے گی جس میں اداکار اور گلوکار شرکت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *