لاہور(پاکستان امیج)پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی کا باولر قرار دیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولرز کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے، اب عاقب جاوید کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت پیش کی گئی۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا ‘ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں’۔سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ‘حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک باو لنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں’۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی باولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے’۔
Pakistan Image