شاہین آفریدی کو پی سی بی نے بیان جاری کرنے سے روک دیا

لاہور (پاکستان امیج) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، وہ شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹویٹ لکھ لی تھی، انہیں آخری لمحے پر ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا، شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کئے گئے بیان پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *