شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر تحفہ دے دیا، ویڈیو دیکھیں

کولمبو(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث کل تک ملتوی ہو گیا جس کے بعد شاہین آفریدی نے بھارتی باولر جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر مبارکباد دی اور تحفہ بھی پیش کیا۔

تفصیل کے مطابق جسپریت بمراہ کے ہاں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں گروپ سٹیج کے دوران ہی کولمبو سے واپس بھارت چلے گئے تھے ۔تاہم اب سپر فور مرحلے میں بارش کے باعث میچ موخر ہونے کے بعد شاہین آفریدی جسپریت بمراہ کے پاس گئے اور انہیں باپ بننے پر مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو تحفہ بھی پیش کیاجس پر جسپریت بمراہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *