اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17میچز ہیں جس میں ہم مختلف کمبی نیشنز آزمانا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ میں ہمارے پاس اچھی بینچ اسٹرینتھ موجود ہو.
میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بابراعظم کے آؤٹ فارم ہونے کے حوالے سے کہا کہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمارے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن پلئیرز انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بالنگ رفتار کم ہونے کے سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اپنی بالنگ سپیڈ دیکھ کر خود حیران تھے ہر ڈیلیوری پر 130کلومیٹر فی گھنٹہ کیوں لکھا آرہا ہے.
انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا،ٹی20ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس میں وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جسکی ہماری قوم توقع کررہی ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پاکر ملک کیلئے ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
Pakistan Image