شاہین آفریدی نے اپنے ولیمے پر مہمانوں کو کیا کھانا کھلایا؟ مینیو سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے دعوت ولیمہ کے انتظام سنبھالنے میں جہاں شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ تمام انتظامات سنبھالنے میں لگے تھے وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پیش پیش رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے اسلام آباد کے وسط میں خیابانِ سہروردی روڈ پر قائم مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں شریک مہمانوں کو ان کی آمد پر مشروبات پیش کیے گئے جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خاطر تواضع کے لئے کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے جبکہ میٹھے میں مہمانوں کی تواضع گرم گلاب جامن سے کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *