شاہینوں کا آسٹریلیا کیخلاف سخت میچ مگر بنگلورو میں ہونیوالی پریکٹس منسوخ کر دی گئی

نئی دہلی(پاکستان امیج) شاہینوں کا آسٹریلیا کیخلاف سخت میچ ہونا ہے مگر پاکستانی ٹیم کی آج بنگلورو میں ہونیوالی پریکٹس منسوخ کر دی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اپنا اگلا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جس کیلئے سخت پریکٹس کی ضرورت ہے مگر پاکستانی ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا آج شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن ہونا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا، اب کل 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *