احمد آباد (پاکستان امیج) پاکستانی باولرز میں کس مہارت کی کمی ہے، سابق بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر نے بتا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین اہم میچ میں شاہین پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں مگر کوئی خاص پرفارمنس دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق 20 اور 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان بابر اعظم بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے 42 بالز پر صرف 34 رنز بنائے تاہم ان کی بیٹنگ جاری تھی۔
پاکستانی باولنگ پر اظہار رائے کرتے ہوئے سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس سے اچھا کوئی باولر نہیں تھا، ان کو یارکرز میں خاص مہارت حاصل تھی۔ یارکر کی مہارت آج کے پاکستانی باولرز کے پاس نہیں ہے۔
Pakistan Image