شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کو قائدانہ صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا

کراچی(پاکستان امیج ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کو قائدانہ صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جس چیز کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا، میں چاہتا تھا کہ بابراعظم مجھے غلط ثابت کریں، میرے خیال میں ان میں قیادت کی صلاحیت ہی نہیں تھی مگر امید رہی کہ وہ بہتری لائیں گے مگر 4 برس میں انھوں نے کچھ نہیں سیکھا، میں چاہتا تھا کہ جتنے بڑے وہ پلیئر ہیں اتنے ہی بڑے وہ کپتان بھی بنیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوسروں سے مختلف سوچے، وہ چانس لینے سے گھبراتا نہیں اور جو فیصلے کرے ان پر ڈٹ جاتا ہے۔

انھوں نے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کریں، صرف 2، 3 پلیئرز سے مشورہ کرنا اور باقی کو نظرانداز کرنا بھی درست نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *