شاہد خاقان عباسی کا شہباز شریف ،مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے سے انکار،الیکشن نہ لڑنے کا بھی اعلان

اسلام آباد (پاکستان امیج)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ آج کے حالات کے مطابق الیکشن کےقائل نہیں ،وہ اس الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میرے لیڈر شہبازشریف ، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں،ن لیگ میں ہوں، نوازشریف کو بتا دیا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کا نہیں کہا،بسوں کے قافلے کا قائل نہیں،ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہیےتھی،میری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *