شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لیکن کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں کون کون سے سیاسی رہنما شامل ہوں گے، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ان کے نام بتا دیے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سردار مہتاب عباسی، زعیم قادری، جاوید عباسی اور ظفر مرزا جیسے سیاستدانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نامور لوگ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوں گے، نئی پارٹی کی رجسٹریشن جمعرات کے روز تک کروا دی جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ پارٹی فوری مقبول جماعت بن جائے گی لیکن کیونکہ وہ بھی اقتدار میں رہے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ پارٹی کی مارکیٹنگ کس طرح کرنی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *