شاہد خاقان عباسی الیکشن کے نتائج پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(پاکستان امیج)شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنا لے گا، ، گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پانچواں سال ہے کیس چلتا ہے نہ یہ پتا چلتاہے الزام کیا ہے ، انوکھا الیکشن تھا، گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیاہے ،فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے ، فارم 47 والا جیتا ہواہے ، الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی دن بن گیا تھا ،میں نے پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کروائیں ، میری بات درست ثابت ہوئی دیکھ لیا کہ کیا ہواہے اور کیا ہو گا ،اس طرح اآپ معاملات کو ٹھیک نہیں کر سکتے ، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں مسئلہ ملک کا ہے ملک کی بات کریں ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ یہ ایک ناکا م الیکشن ہے ،، ہر آدمی اقتدار کی بات کر رہاہے کہ مجھے اقتدار مل جائے ، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنا لے گا ، جو بھی حکومت میں آیا تمام جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کمپرومائز کس سے کرنا ہو گا ؟شاہد خاقان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے کمپرومائز کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *