شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کونسا عہدہ ملنے جارہاہے ؟ عبدالر زاق نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بننے کے امکانات ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہناتھا کہ پاکستان کو کیویز کے خلاف پچ کے مطابق کھیلنا پڑے گا، فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی، شاہین کو پچ کے مطابق بولنگ کرنی ہوگی۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھے، کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔عبدالرزاق کا مزید کہا کہ نسیم شاہ کا فرق اس لیے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جلدی آؤٹ کریں تو وہ دباؤ میں آسکتے ہیں،کپتانی میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہورہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *