شاہد آفریدی نے دورہ آسٹریلیا پر گئے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بیان جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک باؤلر‘‘ قرار دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو باؤلنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے تاہم ان کنڈیشنز میں شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اہم ہتھیار ہوں گے۔سابق کپتان نے شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے، ان سے متعدد بار باؤلنگ ٹپس لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *