شانگلہ: آسمانی بجلی گرنے سے میاں، بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

شانگلہ (پاکستان امیج) گھر میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا آسمانی بجلی گھر پر اس وقت گری جب خاندان کے افراد اندر موجود تھے، واقعے کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گھر میں موجود دو دیگر بچے خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *