شادی کے 3 ہفتے بعد ہی بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور(پاکستان امیج ) شادی کے 3 ہفتے بعد ہی بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتارکیاگیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی، قتل کے بعد شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا تاہم مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدرکو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس کےبعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *