شادی کی خبروں پر جھانوی کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔
بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ “میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنی کسی ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے۔”جھانوی نے کہا کہ لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ہونیوالی ہے اور وہ بھی ایک ہفتے کے اندر، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں تو اس وقت کام کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور اس وقت اپنی آئندہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل وہ اس سپورٹس ڈرامہ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *