شادی کی ایکسپائری، کاجول کے بیان کے بعد اجے دیوگن نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔

کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ ہمارے دور میں، ‘آئی لو یو‘ کہنے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ اب لوگ شاید اس کی گہرائی نہیں سمجھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل محبت کی نوعیت ایسی ہو گئی ہے کہ اسے “پالتو جانوروں” سے محبت کے برابر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ جانور بلا شروط محبت دیتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *