شادی کب کروں گی مجھے خود بھی نہیں پتا، جنت مرزا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے مداح کو شادی کے سوال پر جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کریں گی؟

جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے خود بھی نہیں پتا، آج کل شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرتا، اتنا ظلم اچھی خاصی زندگی شادی کے بعد خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شادی کے بارے میں جلد بازی کرنے سے بہتر ہے آرام سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں کام کر چکی ہیں، جس کی ہدایات سید نور نے دی تھیں اور صائمہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔

جنت مرزا متعدد اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی ڈرامے یا بڑے بجٹ کی کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *