شادی کا جھانسہ دے کر 3 سال تک لڑکی کا ریپ کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار

راولپنڈی(پاکستان امیج ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کا ریپ کرنے والے باپ اور بیٹے کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں حماد خان اور اس کا والد رزاق خان شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم حماد خان شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ لڑکی کو اپنے گھر لے گیا جہاں ملزم اور اس کے والد نے 3 سال تک اس کا ریپ کیا۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے بچے کی ولادت کے بعد لڑکی کو بچے سمیت گھرسے نکال دیا، ملزم حماد نے بچے کا نام یونین کونسل میں رجسٹرڈ نہیں کرایا اور نہ ہی نکاح کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *