راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ ویسٹریج پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 17سالہ محمد راعیش کے نام سے ہوئی، جو دوست کی شادی پرفائرنگ کے لئے پستول لےکرگیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان دم توڑ گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image