ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی اور ان کے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ انہیں نجی زندگی بارے بات کرنا پسند نہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف رپورٹس میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے رواں سال مارچ کے آخر میں شادی کریں گے۔اس خبر سے متعلق تاپسی پانو سے گفتگو کرنے کے لیے جب اداکارہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے شادی کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔تاپسی پنو نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میڈیا کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کبھی کوئی تفصیلات یا وضاحت نہیں دی اور نہ ہی مستقبل میں کبھی اس پر بات کروں گی۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر بات کرنا بالکل پسند نہیں اور نہ ہی میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری نجی زندگی پر تبصرے کرے۔
Pakistan Image