لاہور (پاکستان امیج)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر شاداب خان ان سے بات کیا کرتے تھے اور میں نے خود شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ’ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، اگر آپ کا کرش کسی اور سے شادی کرلے تو ایسے ہی ہوتا ہے‘۔
شاہ تاج نے بتایا کہ’ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کر سکتا‘۔
ٹک ٹاکر نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے‘، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ ’لعنت ہو شاداب تم پر تم نے شادی کرلی‘۔
یاد رہے کہ ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس کے بعد شاہ تاج کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image