شاداب خان کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

کو لکتہ(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپن باولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر آرام دیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں آج نہیں کھلایا جارہا۔شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے شاداب خان کے ساتھ کنکشن کا تیسرا واقعہ ہے، ان کی صحت کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آنے والے دنوں میں شاداب خان کے مزید معائنے ہوں گے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے فخر زمان، سلمان آغا اور اسامہ میر فائنل الیون میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *