لاہور (پاکستان امیج) سابق فاسٹ باولر عمر گل نے کہا ہے کہ باولر کو رنز پڑنے پر سینئر کھلاڑیوں کا مشورہ دینا بابر کو پسند نہیں، انہوں نے اس بات پر شاداب اور رضوان کو ڈانٹ دیا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمر گل نے مذکورہ دعوے کے دوران مزید کہا کہ جب میں قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل تھا تو میں نے ایک دو واقعات ایسے دیکھے کہ باولر پر دباو پڑا تو محمد رضوان اور شاداب نے باولر کو کچھ بتانے کی کوشش کی تو بابر اعظم نے انہیں ڈانٹ پلا دی۔
عمر گل نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے کہ باولر کو دباؤ کی صورت میں کپتان کا پیغام پہنچایا جاتا ہے مگر پاکستان کے حالیہ میچوں میں ایسا نہیں دیکھا گیا کہ باولر کے پاس سینئر کھلاڑی گیا ہو اور اہم مشورہ دیا ہو۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر پاکستانی شائقین قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Pakistan Image