شائقین کی دلچسپی، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کی مزید ٹکٹیں جمعرات سے شائقین کو دستیاب ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے مزید ٹکٹس جاری ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے مزید 2 ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے جبکہ دیگر میچز کے 5، 5 ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتے اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ایونٹس میں فینز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *