شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے، پی ایس ایل فرنچائزز کی وزیراعظم سے اپیل

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے۔

پشاور زلمی، لاہور قلندرز سمیت دیگر ٹیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور شائقین کی موجودگی ہی اس لیگ کی اصل روح ہے۔

فرنچائز مالکان کے مطابق اسٹیڈیم میں شائقین کی توانائی، جوش اور رنگینی کو بہت زیادہ مِس کیا جا رہا ہے جو میچز کے ماحول کو منفرد بناتی ہے۔

واضح رہے کہ تیل کے بحران کے باعث اس وقت پی ایس ایل میچز میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جس کے باعث تمام میچز اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *