سی ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹرانفسر کیے گئے ججز میں شامل جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک دلچسپ صورتحال پیدا کر دی جب درخواست گزار کے وکیل راجہ فیصل یونس اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔

اس پر جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ ان کے مؤقف سے قائل نہیں ہوئے، تاہم مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیس کا فیصلہ کرنے کے بجائے اسے کسی نئے جج کے سامنے رکھ دیتے ہیں، ممکن ہے وہ اسے بہتر سمجھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایک جج کسی کیس کو نہیں سمجھ پاتا جبکہ دوسرا سمجھ جاتا ہے، جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

اس دوران سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ وہ جسٹس محسن اختر کیانی کے سامنے پیش ہوتے رہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا، جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں عدالت کے باہر انکی کاز لسٹ بھی آویزاں کردی گئی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کیا ایپل iOS 27 کے AI فوٹو ایڈیٹنگ فیچرز کے ذریعے اسمارٹ فون فوٹوگرافی میں انقلاب برپا کر دے گا؟

لاہور(پاکستان امیج)ایپل اپنے آئندہ آپریٹنگ سسٹم iOS 27 کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email